اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے ایران کے جدید ترین بمبار جنگی ڈرون شاہد 129 کی ساخت اور رونمائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ ڈرون ایک بار ایندھن لینے کے بعد مسلسل چوبیس گھنٹے پرواز کرسکتا ہے اور نصب شدہ راکٹوں کو صحیح نشانوں پر داغ سکتا ہے۔ اور مناسب ایوی ایشن ڈیپتھ کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے؛ اعلی فنی اور تکنیکی صلاحیتوں سے بہرہ مند ہے اور کافی اونچائی میں پرواز کرسکتا ہے۔ انھوں نے کہا: یہ بغیر پائلٹ طیارہ درحقیقت ایک جدید فضائی قوت کا ظہور ہے جس نے آسمانوں پر بڑی طاقتوں کے تسلط کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔بریگیڈیئر جنرل سلامی نے حال میں اوباما کے ان الفاظ پر تبصرہ کیا کہ "ہم ایران کے اسلامی نظام کا تختہ نہيں الٹنا چاہتے!" اور کہا: ہمارے ملک کے حکام نے صدر اوباما کا جواب دے دیا ہے؛ اور یہ اوباما کی طرف سے ایک حقیقت کا اعتراف ہے اور وہ حقیقت یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے استحکام اور طاقت اس حد پر ہے کہ اب دنیا کی بڑی طاقتوں کے راہنماؤں کے ذہن میں بھی اس نظام کو متزلزل کرنے یا اس کا تختہ الٹنے کا خیال نہیں آتا اور یہ تصور ان کے ذہن میں مکمل طور پر منسوخ ہے۔ انھوں نے کہا: وہ اس حقیقت تک پہنچ چکے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران ناقابل شکست ہے اور بہتر یہی ہے کہ بین الاقوامی نظام میں شائستہ، عادلانہ اور برابری کی بنیاد پر معینہ قواعد کے تحت اس نظام کے ساتھ تعامل کا راستہ اپنایا جائے اور تقابل کا راستہ ترک کیا جائے۔ انھوں نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تقابل کا زمانہ گذر چکا ہے اور بہترین راستہ یہی ہے کہ وہ تقابل کا راستہ چھوڑ کر تعامل کے راستے پر گامزن ہوجائیں اور اپنی سابقہ پوزیشن سے تنزل کرکے جدید اور مناسب پوزيشن پر آجائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭
جنرل سلیمانی:مسٹر اوباما! امریکہ کبھی اسلامی جمہوریہ کا تختہ نہيں الٹ سکتا